سیالکوٹ (پاکستان):جیش محمد نامی عسکری تنظیم کے ساتھ وابستہ پٹھانکوٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ شاہد لطیف کو بدھ کے روز پاکستان کے سیالکوٹ شہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ 41 سالہ شاہد لطیف بھارت میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد (JeM) کا سرگرم رکن بھی ہے۔ شاہد کو بھارتی حکومت نے دہشت گرد قرار دیا ہے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت بھارت میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد، جو 2016 کے پٹھانکوٹ حملے کا کلیدی سازش کار تھا، پر الزام ہے کہ اس نے سیالکوٹ میں واقع اپنے اڈے سے جیش محمد کے چار دہشت گردوں کو پٹھانکوٹ بھیج کر حملے میں تعاون کیا تھا۔ 1994 میں، شاہد کو UAPA کے تحت دہشت گردی کے الزام میں ہندوستان میں گرفتار کیا گیا تھا، اور 2010 میں پاکستان بھیجے جانے سے پہلے اس پر مقدمہ چلایا گیا اور جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شاہد لطیف پر سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں قائم ایک مسجد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کی جانب سے حملہ کرنے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہو گئے۔