اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلیشیئر سانحہ کے متاثرین کی مدد کے لیے پتنجلی یوگ پیٹھ کی پہل - بحران کی اس گھڑی میں پتنجلی یوگ پیٹھ

پتنجلی یوگ پیٹھ نے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو چمولی تباہی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ تباہی کے باعث جو بچے یتیم ہوئے ہیں وہ ان کی پرورش اورانہیں اچھی تعلیم سے آراستہ کرائے گا۔

By

Published : Feb 13, 2021, 12:39 PM IST

سات فروری کو چمولی میں گلیشیر توڑنے کے سبب ہونے والی تباہی میں بہت سے افراد کی موت ہو گئی، بحران کی اس گھڑی میں پتنجلی یوگ پیٹھ مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ نے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی اس تباہی جو بچے یتیم ہوئے ہیں تو وہ ان کی کفالت کرنے کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، پتنجلی نے یہ بھی کہا کہ کہ یتیم ہوئے بچوں کی تعلیم اور اس کی تربیت کی وہ پوری ذمہ داری اٹھائے گا۔

پتنجلی یوگپیٹھ چمولی تباہی کے متاثرین کی مدد کرے گا

پتنجلی یوگ پیٹھ کے سی ای او اچاریہ بالاکرشنا نے بتایا کہ جیسے ہی چمولی میں ہونے والی تباہی کے بارے میں معلومات ملی، میں نے فوری طور پر وزیر اعلی کو فون کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں معلوم ہے کہ تباہی کے بعد وہاں کیا صورتحال ہے۔ ہم پہلے بھی تباہی میں کام کر چکے ہیں، میں نے اس تباہی میں یتیم بچوں کی ذمہ داری لینے کے بارے میں وزیر اعلی سے بھی بات کی ہے۔ ان بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی پرورش کی ذمہ داری بھی پتنجلی برداشت کرے گا۔'

بالاکرشنا کہتے ہیں کہ 2013 کے کیدارناتھ ناگہانی کے بعد 100 یتیموں کی ذمہ داری ہم نے لی تھی، ان میں سے کچھ تو چلے گئے لیکن پھر بھی ان میں سے بہت سارے بچے پتنجلی یوگ پیٹھ میں اچھی تعلیم لے رہے ہیں۔ میں نے تباہی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے دعا کی ہے کہ ان کے لواحقین اور ان کے اہل خانہ کی ہمت کو برقرار رکھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details