دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے پرولا میں مبینہ تبدیلیٔ مذہب کے معاملے کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے پادری امن پاسٹر اور ان کی اہلیہ ایکتا کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیر رات دہرادون کے پرنس چوک سے اترکاشی کی نوگاؤں پولس نے اس معاملے میں دونوں جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ پادری اور ان کی اہلیہ کو مبینہ تبدیلیٔ مذہب کے معاملے میں نئے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ 23 دسمبر 2022 کو اترکاشی میں مبینہ تبدیلیٔ مذہب کے معاملے میں پجاری سمیت سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اتراکھنڈ میں نئے قانون کے تحت دفعات بڑھا دی گئی ہیں۔ اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں مسلسل تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں پادری اور ان کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ گزشتہ دسمبر 2022 میں کرسمس سے دو دن قبل پرولا کے کئی گاؤں میں مبینہ طور پر تبدیلیٔ مذہب کا معاملہ سامنے آیا تھا اور تبدیلیٔ مذہب قانون کے تحت تبدیلیٔ مذہب کے الزام میں پادری سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔