اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گزری پریسیڈینشیل ایکسپریس - صدر جمہوریہ شام کو اسی ٹرین سے واپس بھی لوٹیں گے

ملک کے اولین شہری صدر جمہوریہ کی حفاظت کس درجہ کی ہے۔ آج ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اس کی جھلک نظر آئی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند صرف اس ضلع سے گزرے ہیں. لیکن پورا شہر چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ریلوے اسٹیشن سرکل میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گزری پریسڈینشیل ایکسپریس
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گزری پریسڈینشیل ایکسپریس

By

Published : Aug 29, 2021, 4:51 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پریسیڈینشیل ایکسپریس ٹرین بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن سے سفر کیا۔ صبح سے شہر کے تمام ان علاقوں میں جہاں سے پریسیڈینشیل ایکسپریس گزرنے والی تھی۔ ان علاقوں میں پولیس کے جوان تعینات رہے۔ صبح 8 بجے سے ریلوے اسٹیشن کی جانب آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے اور ان پر شدید پہرہ لگادیا گیا۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گزری پریسڈینشیل ایکسپریس

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے علاوہ بارہ بنکی ضلع میں گزرنے والے تمام کراسنگ پر پولیس جوان تعینات تھے۔

اس کے علاوہ شاہراہ پر جہاں فلائی اوور ہیں وہاں بھی دو گھنٹوں تک آمد و رفت پر روک لگادی گئی تھی۔ صدر جمہوریہ شام کو اسی ٹرین سے واپس بھی لوٹیں گے۔ اس لئے ان کی واپسی تک یہ حفاظتی انتظامات جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا-دہلی سرحد پر طویل جام، لوگ گھنٹوں سے پھنسے ہیں

حالانکہ ان حفاظتی انتظامات سے عوام اور مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن صدر جمہوریہ کی حفاظت، پولیس اور انتظامیہ کے لئے اولین ترجیح ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details