ریاست مغربی بنگال میں یومیہ کووڈ کے معاملوں میں غیر معمولی اضافے کے مد نظر ایک بار پھر سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔ Lockdown May Imposed In Bengal ذرائع کے مطابق ریستوران اور سنیما ہال ایک بار پھر سے بند کیا جا سکتا ہے۔ رات میں کرفیو بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ 2 جنوری سے دوارے سرکار کیمپ بھی بند کرنے کا نبنو کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ 3 جنوری کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ہونے والے طلبہ ہفتہ تقریب کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ Lockdown May Imposed In Bengal
ریاست میں یومیہ معاملے چھ ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔ محض پانچ روز میں کورونا کے معاملے 500 سے 4 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا کی تیسرے لہر کا آج چھٹا روز ہے۔ یومیہ معاملے ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ ہو چکا ہے۔
Lockdown May Imposed In Bengal: مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا امکان - مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے معاملات
ریاست مغربی بنگال میں یومیہ معاملے چھ ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔ محض پانچ روز میں کورونا کے معاملے 500 سے 4 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کا آج چھٹا روز ہے۔ یومیہ معاملے ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ ہو چکے ہیں۔Coronavirus In West Bengal
مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا امکان
محکمۂ صحت کے اہلکار اجے چکرورتی نے کہا کہ اگرچہ حالات بہت خراب ہو چکے ہیں لیکن ہم اس کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ تمام بڑے ہسپتالوں کو 50 فیصد اضافی بیڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ میڈیکل کالج اور ضلع ہسپتالوں کو دوسری لہر کے وقت جتنے بیڈ کے انتظام کئے گئے تھے ایک ہفتے میں ان کے 50 فیصد بیڈ اور دوسرے ہفتے میں 100 فیصد بیڈ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 25 فیصد مزید بیڈ کا انتظام کرنے کے لئے تیار رہنے پڑے گا۔