ریاستی سکریٹریٹ نبنو سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پہلے سے جاری لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس درمیان کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے مدنظر ریاست مغربی بنگال میں جزوی لاک ڈاؤن کئی ماہ سے جاری ہے۔ حکومت نے موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جاری جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ 15 اگست تک کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کے کرفیو کو بھی جاری رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پہلے سے جاری تمام تر پابندیاں آئندہ 15 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس سلسلہ میں جمعرات کے روز ریاستی سکریٹریٹ نبنو سے چیف سیکرٹری نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ نقاد شکیل انصاری سے خصوصی گفتگو