پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی کے ممبران نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ کمیٹی گذشتہ روز مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر سے سیاحتی مقام پہلگام کے لئے روانہ ہوئی اور پیر کی دوپہر قصبہ اننت ناگ میں امرُت اسکیم کے تحت 21 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ ملٹی لیول کار پارکنگ کا معائنہ کیا۔ جس میں تقریباً دو سو گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس موقع پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ قصبہ میں متعدد پروجیکٹس تیار ہو چکے ہیں اور جلد ہی ان کو عوام کی سہولت کے لئے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہری ترقی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی 20 سے 25 اگست تک جموں و کشمیر اور لداخ کے دورہ پر ہے تاکہ شہری ترقی سے متعلق معاملات اور مرکز کے زیر انتظام دونوںعلاقوں میں کچھ فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا