اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سترہویں لوک سبھا کا چودھواں اجلاس چار دسمبر سے شروع ہوگا جو 22 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انیس دنوں کے اس اجلاس میں ایوان کی 15 نشستیں ہوں گی۔ Parliament Winter Session

Parliament winter session
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 7:05 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے 4 دسمبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کا نوٹیفکیشن جمعہ کے روز جاری کیا گیا، جس کے مطابق یہ 19 روزہ اجلاس 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سترہویں لوک سبھا کا چودھواں اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 22 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ انیس دنوں کے اس اجلاس کے دوران ایوان کی 15 نشستیں ہوں گی۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے جمعرات کے روز سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنے پوسٹ میں سرمائی اجلاس کی تاریخوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سیشن کے دوران قانون سازی کے کام کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 'امرت کال کے درمیان، میں اجلاس کے دوران قانون سازی کے کاروبار اور دیگر موضوعات پر بحث کا منتظر ہوں۔' ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا پر پیسے لینے کے دوران سوالات پوچھنے کے الزامات سے متعلق معاملے میں لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ بھی اس اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کی جائے گی۔ کمیٹی نے موئترا کو لوک سبھا سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

سیشن کے دوران اہم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے تین بڑے بلوں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی برائے داخلہ امور نے حال ہی میں تین بلوں پر اپنی رپورٹ منظور کر لی ہے۔ پارلیمنٹ میں زیر التواء ایک اور بڑا بل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے اپوزیشن اور سابق چیف الیکشن کمشنروں کی مخالفت کے درمیان پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مانسون اجلاس میں پیش کیے گئے اس بل کو منظور کرنے پر اصرار نہیں کیا۔ اس بل کے ذریعے حکومت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی حیثیت کو کابینہ سکریٹری کے برابر لانا چاہتی ہے۔ اس وقت ان کا درجہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details