نئی دہلی: سترہویں لوک سبھا کے 13 ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشواس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے۔ انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں ، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گراں قدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کی تعمیر میں محنت، پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں 75 برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں بھارت کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔
مودی نے چندریان 3 ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف بھارت کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے، جس کے لئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔ حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی ۔ 20 سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے، کسی ایک فرد یا ایک پارٹی کی نہیں۔ جی 20 کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جی 20 کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً 200 کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔