لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 5 فروری 2022 کو ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 5ویں بار جیت کر بے مثال کارنامہ انجام دیا۔
بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ 5ویں بار جیت کر تاریخ رقم کی۔ ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹیم کے اس کارنامے کی اراکین پارلیمنٹ نے حوصلہ افزائی اور تعریف کی ہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 'ملک کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، حیرت انگیز مہارت، عزم، محنت اور شاندار لگن کے بل بوتے پر کورونا عالمی وبا کے چیلنجز پر قابو پا کر یہ غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔