سابر کانٹھا (گجرات): سابر کانٹھا کے ہمت نگر میں ایک نوزائیدہ بچی زمین میں دبی ہوئی پائی گئی۔ جب کسانوں نے زمین کھود کر بچی کو باہر نکالا تو بچی زندہ تھی جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس سلسلے میں سرچ آپریشن شروع کر دی ہے۔ جب کہ پولیس نے اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ Parents Buried the Child in the Ground in Sabarkantha
اطلاعات کے مطابق سابر کانٹھا کے ہمت نگر کے کسان ہتیندر سنگھ کو اپنے کھیت میں صبح مٹی میں سے ایک چھوٹا سا ہاتھ نظر آیا۔ ہاتھ دیکھتے ہی کسان نے شور مچانا شروع کردیا اور دیگر لوگوں کی مدد سے اس جگہ کی کھدائی کی تو وہاں ایک زندہ بچی کو دفن پایا۔ کسان نے آناً فاناً نو زائیدہ بچی کو ہمت نگر سول ہسپتال لے گئے جہاں بچی کا علاج جاری ہے۔'
گمبھوئی پولیس کے سب انسپکٹر سی ایف ٹھاکر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ' ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ہتیندر سنگھ کے کھیت میں ایک نوزائیدہ کو زندہ دفن کیا گیا ہے۔ جب کہ شیر خوار بچے کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے ہتیندر سنگھ اور دیگر مقامی لوگوں کے بیانات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔