اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چنئی ہوائی اڈے پر، زندہ مکڑیوں سے بھرا پارسل ضبط - کسٹم کمشنر

کسٹم افسران نے انا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فارن پوسٹ آفس (ایف پی او) میں 107 زندہ مکڑیوں سے بھرا ڈاک پارسل ضبط کیا اور بعد میں اسے پولینڈ واپس بھجوادیا۔

چنئی ہوائی اڈے پر، زندہ مکڑیوں سے بھرا پارسل ضبط
چنئی ہوائی اڈے پر، زندہ مکڑیوں سے بھرا پارسل ضبط

By

Published : Jul 3, 2021, 8:36 PM IST

کسٹم کمشنر کے دفترسے جاری بیان کے مطابق کسٹم افسران نے شک کی بنیاد پر ایف پی اومیں آئے ایک ڈاک پارسل کی جانچ کی۔

تمل ناڈو میں اروپّوکوٹائی واقع ایک شخص کےنام پتے پر آئے اس پارسل کو کھولاگیا تو اس میں تھرماکول باکس میں کپاس سے لپیٹی گئی پلاسٹک کی 107چھوٹی چھوٹی شیشیاں ملی جس میں زندہ مکڑیاں رکھی گئی تھیں۔

بعد میں وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کے عہدیداروں اور زولوجیکل سروے آف انڈیا کے سائنسدانوں کو بلایا گیا۔ افسران کی سفارش پر پولینڈ سے آئے اس پارسل کو واپس بھیجنے کے لئے ایف پی او کے حوالے کردیا گیا۔ متعلقہ معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا سید ارشد مدنی امیرالہند منتخب

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details