ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ Twitter CEO Jack Dorsey Resigns دے دیا ہے۔ اب بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹوئٹر کے نئے سی ای او Parag Agarwal New CEO of Twitter ہوں گے۔ ٹوئٹر نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اعلان کیا۔
ٹویٹر نے پیر کے روز اعلان کیا کہ جیک ڈورسی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر نے متفقہ طور پر پراگ اگروال کو سی ای او اور بورڈ کا ممبر مقرر کیا ہے۔ جیک ڈورسی 2022 کے اسٹاک ہولڈرز کے اجلاس میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ کے ممبر رہیں گے۔
ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے استعفیٰ دیا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پراگ اگروال ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ٹویٹر سے منسلک ہیں اور 2017 سے سی ٹی او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
وہیں جیک ڈورسی نے ایک بیان Statement of Jack Dorsey میں کہا 'میں نے ٹویٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں سے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ ٹویٹر کے سی ای او کے طور پر مجھے پراگ پر کامل بھروسہ ہے۔ میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ یہ ان کی قیادت کرنے کا وقت ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Twitter India: ٹویٹر انڈیا نے منیش مہیشوری کو ایم ڈی کے عہدے سے ہٹایا
پراگ اگروال کون ہیں؟ Who is Parag Agarwal
ٹوئٹر کے نئے سی ای او پراگ اگرال نے آئی آئی ٹی بامبے Parag Agarwal Passed out from IIT Bombay سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ یاہو Yahoo، مائیکروسافٹ Microsoft اور اے ٹی اینڈ ٹی AT&T کے ساتھ کام کرنے کے بعد پراگ نے 2011 میں ٹوئٹر جوائن کیا۔