پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے ہندو اور ہندو مذہب سے متعلق راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر آج کہاکہ بھاگوت کا ہندوتو ا نظریہ سماج کو تقسیم کرنے والا ہے۔Pappu Yadav Slams Mohan Bhagwat
پپو یادو نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ 'ہندو صرف ایک مذہب ہی نہیں ہے ، یہ ایک نظریہ ہے ۔ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے ۔ ہندوتوا کا مطلب شدت پسند ہندو وادی نظریہ نہیں بلکہ انسانیت کا نظریہ ہے۔' انہوں نے کہاکہ بھاگوت نے ہندوتوا کا جو نظریہ بتایا ہے اس کے حساب سے انہیں سکھ ، عیسائی ، مسلمان ، دلت یا عیسائی تمام سے نفرت ہے جبکہ ہندوتو ا محبت کا نظریہ ہے ۔