اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: پرینکا گاندھی - گوتم بدھ نگر نوئیڈ

پرینکا گاندھی اپنے پانچ روزہ دورے پر اترپردیش میں ہیں، جہاں وہ پارٹی کی طرف سے تمام شریک انچارجز اور پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں تاکہ ریاست میں شروع ہونے والی 'پرتیگیہ یاترا' اور ریلیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: پرینکا گاندھی
اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: پرینکا گاندھی

By

Published : Sep 30, 2021, 2:03 PM IST

اترپردیش کانگریس سوشل میڈیا کی نائب صدر پنکھوری پاٹھک اور ان کے شوہر کانگریس رہنماء انیل یادو نے دارالحکومت لکھنؤ میں اترپردیش کانگریس کی انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پرینکا گاندھی کو گوتم بدھ نگر نوئیڈا سے متعلق تمام مسائل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے تمام مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ کانگریس ان مسائل کو ریاستی سطح پر اٹھائے گی۔ اس دوران جوڑے نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا مجسمہ پرینکا گاندھی کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی اپنے پانچ روزہ دورے پر اترپردیش میں ہیں، جہاں وہ پارٹی کی طرف سے تمام شریک انچارجز اور پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں تاکہ ریاست میں شروع ہونے والی 'پرتیگیہ یاترا' اور ریلیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس سلسلے میں آج نوئیڈا کانگریس رہنماء انیل یادو اور ان کی اہلیہ اور پارٹی کی سوشل میڈیا نائب صدر پنکھوری پاٹھک نے ان سے ملاقات کی۔ اس دوران نوئیڈا میں ایک ماہ سے جاری کسانوں کا احتجاج، فلیٹ خریداروں کے مسائل، اونچی اونچی (ہائی رائز)سوسائٹیوں میں اے او اے اور آر ڈبلیو او کے زور اور پشتہ پار کالونیوں کے مکینوں کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:۔اتر پردیش کو جرائم سے پٌر ریاست بنادیا گیا ہے: پرینکا


پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ تمام مسائل ریاستی سطح پر اٹھائے جائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی ان تمام مسائل کے حل کے لیے ریاستی سطح پر مہم چلائے گی۔ انیل یادو نے کہا کہ جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور خواتین کے تحفظ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے نوجوانوں کو روزگار کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details