اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پنجایت انتخابات کو لے کر دیہی علاقوں میں جوش - سنہولا پنچایت

بہار میں کل دس مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور پہلے مرحلہ میں 24 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

panchayat_election
پنچایت انتخاب

By

Published : Sep 23, 2021, 9:26 AM IST

ان دنوں بہار میں پنچایت انتخابات کا شور ہے، دیہی علاقوں میں جس طرف جائیے اسی کی چرچا ہیں۔ یہ نظارہ بھاگلپور سے متصل سنہولا پنچایت کا ہے جہاں ان دنوں نامزدگی کا عمل جاری ہے اور امیدواروں کے حامیوں کی اس قدر بھیڑ ہے کہ شاہراہ پر پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ ایک جھنڈ نامزدگی کے بعد یہاں سے نکلتا ہے تو دوسرے مکھیا امیدوار کا جھنڈ نامزدگی کے لیے پہنچ جاتا ہے اور ہر کوئی اپنے امیدوار کی جیت کے دعوے کر رہا ہے۔

پنچایت انتخاب

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ پنچایت انتخابات کی اس گہما گہمی میں بچے اور نوجوان بھی بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔ نعرے لگانے والوں بچے پیش پیش نظر آتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ بنیادی سہولیات، ترقی اور حکومت کی طرف سے ملنے والے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ووٹ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:۔گیا: پنچایت انتخابات میں اقلیتی طبقہ حاشیے پر کیوں ہیں؟

انتخابات کو جمہوریت کے جشن سے تعبیر کیا جاتا ہے، اور اس محاورے کے حقیقی نظارے سے لطف اندوز ہونا ہو تو پنچایت انتخابات میں گاؤں کا رخ کیجئے، جہاں ہر گلی چوراہے پر انتخابات کا ہی چرچا ہے اور ایک دوسرے امیدوار کے خلاف سیاسی طور پر مات دینے کی چہ می گوئیوں کا شور سنائی دے رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بہار میں کل دس مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے اور پہلے مرحلہ میں 24 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details