فلسطین نے ہفتے کے روز شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب تین فلسطینیوں کو "قتل" کرنے اور ان کی باقیات قبضے میں لینے پر اسرائیلی فوج کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو رودینہ نے اپنے بیان میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائی فلسطین اور پورے خطے کی صورت حال کو تباہ کردے گی۔" Palestine Condemns Israeli Army for Killing 3 Palestinians In West Bank
انہوں نے کہا کہ "اسرائیل نے منصوبہ بند حملہ کیا جس میں جینین شہر میں تین فلسطینی اس وقت ہلاک ہوئے جب امریکہ سمیت بہت سے فریق رمضان کے دوران علاقے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔"