مشہور و معروف صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رحمہ اللہ تعالیٰ) کے 809 ویں عرس مبارک کے موقع پر اس مرتبہ پاکستانی زائرین شامل نہیں ہو پائیں گے۔
اجمیر شریف کے عرس میں پاکستانی زائرین کی شرکت مخدوش غور طلب ہے کی ہر سال اجمیر شریف کے عرس میں تقریباً 500 پاکستانی زائرین کا گروپ حاضری دینے پہنچتا ہے۔
درگاہ کے خادموں کے مطابق اس بار کورونا کی وجہ سے بھارتی حکومت نے پاکستانی زائرین کو اب تک اجمیر عرس کا ویزا نہیں دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ سے اب تک پاکستانی زائرین کی اجمیر عرس میں شرکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اجمیر ضلع انتظامیہ نے پاکستانی زائرین کے قیام کا کوئی انتظام کیا ہے۔
عرس میں آنے والے پاکستانی زائرین درگاہ کے خادموں سے رابطہ رکھتے ہیں اور اجمیر آنے کی بھی اطلاع فون پر دے دیتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی زائرین کے نہ آنے سے اجمیر کے چوڑی بازار اور نیا بازار مارکیٹ کے تاجروں میں بھی مایوسی ہے۔ کیونکہ ہر ایک پاکستانی ان کی دکانوں سے اچھی خاصی خریداری بھی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ زرعی شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانے کے لئے کسانوں کی فلاح و ترقی ناگزیر
اجمیر ضلع انتظامیہ پاکستانی زائرین کے لیے ہمیشہ انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کے دفتر کے قریب واقع ساوتری اسکول میں ہی قیام کا انتظام کرتی ہے، جہاں چوڑی بازار اور نیا بازار ہوتے ہوئے درگاہ بھی نزدیک پڑتی ہے۔