اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Heroin Consignment Caught at Kochi کوچی میں ضبط کی گئی ہیروئن کے پیچھے پاکستانی حاجی سلیم گروپ، این سی بی - نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ پاکستان میں قائم بدنام زمانہ سمگلنگ گینگ حاجی سلیم گروپ کے منصوبہ کو NCB اور ہندوستانی بحریہ نے ناکام بنان دیا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ہندوستانی بحریہ کے مشترکہ آپریشن میں ایک ایرانی ماہی گیری کے جہاز کو تقریباً 200 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا ہے، جس کی مالیت 1,200 کروڑ روپے ہے۔ Heroin Consignment Caught at Kochi

Heroin Consignment Caught at Kochi
کوچی میں ضبط کی گئی ہیروئن کے پیچھے پاکستانی حاجی سلیم گروپ، این سی بی

By

Published : Oct 8, 2022, 6:09 PM IST

ارناکولم: پاکستان میں قائم بدنام زمانہ سمگلنگ گینگ حاجی سلیم گروپ کے منصوبہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ہندوستانی بحریہ کے مشترکہ آپریشن نے ناکام بنا دیا۔ دراصل یہ سمگلنگ گینگ 200 کلوگرام ہیروئن سری لنکا کی ایک کشتی میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اسی دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ہندوستانی بحریہ نے اسے پکڑ لیا تاہم بحریہ سری لنکا کی کشتی کا سراغ نہیں لگا سکی۔Heroin Consignment Caught at Kochi

کوچی میں ضبط کی گئی ہیروئن کے پیچھے پاکستانی حاجی سلیم گروپ، این سی بی

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ پاکستان میں قائم بدنام زمانہ سمگلنگ گینگ حاجی سلیم گروپ کے منصوبہ کو NCB اور ہندوستانی بحریہ نے ناکام بنان دیا۔ سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ہندوستانی بحریہ کے مشترکہ آپریشن میں ایک ایرانی ماہی گیری کے جہاز کو تقریباً 200 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا ہے، جس کی مالیت 1,200 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہیروئن افغانستان سے تیار کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حاجی سلیم گروپ کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے کئی مقدمات درج ہیں اور گینگ کے کچھ ارکان کو پہلے کوچی کے ساحل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی سے گرفتار ہونے والے تمام چھ ارکان ایرانی شہری تھے۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جہاز میں ایرانیوں کے ساتھ پاکستانی شہری بھی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے سیٹلائٹ فون بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ واضح رہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) سنجے کمار سنگھ کیس کی تفتیش کے ایک حصے کے طور پر کوچی آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Heroin Recovered near Kochi کوچی کے قریب 1200 کروڑ مالیتی ہیروئن ضبط

ABOUT THE AUTHOR

...view details