اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pakistani Flag Found In Uttarkashi پاکستانی غبارے اور جھنڈے لاہور سے اڑ کر اترکاشی پہنچے، پاکستانی وکیل کا اعتراف - پاکستانی وکیل کا اعتراف

پاکستانی وکیل نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے معلومات دے کر تصدیق کی ہے کہ اترکاشی سے برآمد ہونے والا پاکستانی پرچم اور غبارے لاہور سے اڑائے گئے تھے۔ Pakistani Flag Found In Uttarkashi

پاکستانی غبارے اور جھنڈے
پاکستانی غبارے اور جھنڈے

By

Published : Jan 3, 2023, 2:11 PM IST

کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد جشن مناتے کھلاڑی

اترکاشی: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے چنیالیسوڑ علاقے کے قریب گاؤں تولیاڈا کے جنگل میں غباروں کے ساتھ برآمد ہونے والا پاکستانی پرچم اور لاہور ہائی کورٹ کا بینر لاہور سے ہی اُڑ کر پہنچا تھا۔ اس کی تصدیق لاہور ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے کی ہے۔ 27 دسمبر کو لاہور میں کرکٹ مقابلے کے فائنل میچ کے دوران غبارے اڑائے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے وکیل نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔ اس کے ساتھ وکیل نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان کا پرچم بھارت سے برآمد ہوا ہے۔ Flag found in Uttarkashi came from Pakistan

پاکستانی وکیل کی پوسٹ

بتادیں کہ 29 دسمبر کو ڈیولپمنٹ بلاک چنیالیسوڑ کے تولیاڈا گاؤں کے جنگل میں تقریباً 200 سے 250 غبارے ملے تھے۔ جس کے ساتھ پاکستانی پرچم اور غبارے بھی تھا۔ جنگل میں یہ مواد ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ اور تحقیقاتی ایجنسیاں حیرت زدہ ہو گئیں۔ مرکزی اور مقامی تحقیقاتی ایجنسیاں اس سلسلے میں مقامی باشندوں سے بھی مسلسل معلومات جمع کر رہی تھیں۔ تاہم شروع سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مذکورہ بالا تمام چیزیں پاکستان سے آئی ہیں۔ اب لاہور ہائی کورٹ کے وکیل کی سوشل میڈیا پوسٹ نے واضح کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Pakistani Flags in Uttarkashi اترکاشی میں غباروں کے ساتھ ملا پاکستانی پرچم، خفیہ ایجنسیاں تحقیقات میں مصروف

لاہور ہائی کورٹ کے وکیل عمر افضل نے فیس بک پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جس میں لاہور میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران غباروں سے پاکستانی پرچم اور لاہور بار ایسوسی ایشن کا بینر لہرایا جا رہا ہے۔ مذکورہ پوسٹ افضل نے 27 دسمبر کو دوپہر 2.17 بجے کی تھی۔ دوسری جانب پاکستان کے وکیل افضل نے یکم جنوری کو فیس بک پر ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کا بینر بھارت سے ملا ہے۔ پاکستانی پرچم اور لاہور ہائی کورٹ کے بینر کے پاکستان سے اُڑ کر بھارت میں آنے کی تصدیق کے بعد بھارتی انتظامیہ اور تفتیشی اداروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ جہاں سے یہ جھنڈا اور بینر ملا تھا، وہاں سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری پر دیوساؤد میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ مواد ملنے کے بعد میلے میں بڑی تعداد میں پہنچنے والے دیگر برادریوں کے دکانداروں کی تصدیق کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگ انہیں شک کی نظروں سے دیکھ رہے تھے، جبکہ انتظامیہ پہلے ہی ان سب کی تصدیق کر چکی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details