ترن تارن: پاکستان مسلسل بارڈر سکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے اور اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستان آئے روز ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات بھارت بھیجتا رہتا ہے لیکن ہر بار بھارتی فوج کے جنگجو پاکستان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیتے۔ پاکستان کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے ہر بار مستعدی کے ساتھ ڈرون گرائے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ رات ایک بار پھر ترن تارن میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کی آواز سنتے ہی فوج نے کارروائی کی اور تقریباً 23 راؤنڈ فائر کئے۔
معلومات کے مطابق کل دیر رات ضلع ترن تارن کے سرحدی شہر کھیم کرن کی بی او پی پوسٹ پر بی ایس ایف کی 103 بٹالین امرکوٹ کی جانب سے ڈرون پر 23 راؤنڈ فائر کیے گئے، جس کے بعد ڈرون دوبارہ پاکستان کی جانب چلا گیا۔ فی الحال بی ایس ایف کی 103ویں بٹالین نے علاقے کو سیل کرکے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ کل بھی ایک پاکستانی ڈرون بھارتی سرحد میں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے امرتسر کے گاؤں شہزادہ کے قریب علاقے ایک پاکستانی مشتبہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج علی الصبح تقریباً 02.11 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ضلع امرتسر کے قریب علاقے میں ایک مشکوک ڈرون کی آواز سنی، جس کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرکے ڈرون کو مار گرایا۔ معلومات کے مطابق وہ ایک چینی ڈرون تھا جس کے بارے میں سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔