لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔اس کے مدنظر لاہور میں پاکستان کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جنم سیٹھی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ تمام سنیئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے تجربہ ضروری ہے۔تجربے کی بنیاد پر ہماری ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے۔شاداب خان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ درست ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ہمارا ایک بہترین کپتان ہیں۔وہ جب چاہے گے تب ان کے کندھوں پر ٹیم کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔اس کے ساتھ انہوں نے کہاکہ بابراعظم،محمد رضوان ،شاہین شاہ آفریدی ،حارث سہیل اور فخر کو آرام دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان سے بات چیت کرلی گئی ہے۔