رتن گڑھ: راجستھان کے رتن گڑھ میں پولیس پبلک لیگ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل شوٹنگ والی بال کا میچ کھیلا جا رہا تھا۔ یہ میچ ہفتہ کو کھیلا گیا تھا اور اس دوران پولیس افسر کے ساتھ مقامی ایم ایل اے بھی موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ پولیس افسر نے اپنی وضاحت میں اس پورے واقعے کی تردید کی ہے۔ Pakistan zindabad slogan in police station
وائرل ویڈیو مبینہ طور پر رتن گڑھ تھانے کے احاطے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس میں رتن گڑھ تھانے کے پولیس اہلکار بشمول اسٹیشن آفیسر اشوک وشنوئی بھی نظر آرہے ہیں۔ اسٹیشن انچارج اشوک وشنوئی سے جب اس ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں جو آڈیو ہے وہ واضح نہیں ہے اور انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔