ایشیا کپ میں آج دنیائے کرکٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ بھارت اور اس کے روایتی حریف پاکستان کے درمیان دُبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ Asia Cup 2022
ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں، اس میچ میں پاکستان پچھلی شکست کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کرے گا جبکہ بھارت اپنے پڑوسی حریفوں کے ساتھ جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔
ٹاس کے بعد روہت شرما نے کہا کہ میں نے پہلے گیند بازی کرنے کا سوچا تھا لیکن ہم ٹاس ہار گئے لیکن اب ہمیں اس پچ پر آزادانہ طور پر کھیلنے اور اچھے اسکور کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے۔ اس فارمیٹ میں مومینٹم شمار ہوتا ہے۔ روہت نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا سر درد تھا - ہاردک کی واپسی ہوئی، دیپک ہڈا اور روی بشنوئی کو بھی اس میچ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ تمام میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔