پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاويد باجوا نے برطانیہ کے وزیر خاجہ ڈومینک راب کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق باجوا نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور اور ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لئے تعاون کرے گا۔
باجوا کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہفتے کے روز کابل پہنچے جہاں طالبان حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ، پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کے لیے جمعرات کو پاکستان پہنچے۔