پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ "مفاہمت" چاہتا ہے لیکن بھارت نے "پاکستانی پہل" کا جواب نہیں دیا اور ایسے اقدامات کئے جن سے "ماحول خراب ہوا"۔
طلوع نیوز کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہم مفاہمت چاہتے تھے۔ عمران خان کے دفتر آنے کے بعد ہی انہوں نے کہا کہ اگر وہ (بھارت) امن کی طرف ایک قدم اٹھائیں گے تو ہم دو قدم اٹھائیں گے۔ بدقسمتی سے بھارت نے پاکستان کی مفاہمت کی مثبت پہل کا جواب نہیں دیا۔ بلکہ ایسے اقدامات اُٹھائے جن سے ماحول مزید کشیدہ ہوا۔
قریشی نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھی بھارت کی تنقید کی۔