پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کے روز ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے اپنی ملکی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو خود سے باہر نکلتے نہیں دیکھا جو ڈاکوؤں کی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کیلئے آج نکلے۔ Massive Protests In Pakistan Against Imran Khan’s Ouster
قبل ازیں عمران خان نے کہا کہ آج آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہے جسے انہوں نے حکومت کی تبدیلی کو غیر ملکی سازش قرار دیا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو جوش دلاتے ہوئے کہا کہ "ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے اپنی خودمختاری اور جمہوریت کی حفاظت کی"۔ انہوں ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ''پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا۔ لیکن حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔ ہمیشہ ملک کے لوگ ہی اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔ "