اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Protest Against Marriyum Aurangzeb لندن میں پاکستانی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف نعرے بازی - مریم اورنگزیب کے خلاف چورنی چوری کے نعرے

ڈان کے مطابق مریم اورنگزیب کو سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں نے ایک دکان میں مبینہ ہراساں کیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون مریم اورنگزیب سے کہہ رہی تھی کہ 'ٹیلی ویژن پر بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن یہاں وہ سر پر دوپٹہ نہیں پہنتی' Protest Against Marriyum Aurangzeb In London

لندن میں پاکستانی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف نعرے بازی
لندن میں پاکستانی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف نعرے بازی

By

Published : Sep 26, 2022, 8:26 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں کافی شاپ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے گھیر لیا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں نے وزیر مریم اورنگزیب کو گھیر کر ان کے خلاف نعرے بازی کی ۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے درمیان بیرون ملک سفر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم کا پیچھا کرنے والے پاکستانی سڑکوں پر چورنی، چورنی اور چور، چور کے نعرے لگائے۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو کلپس انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے غیر ملکی شہریوں کے احتجاج پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور خود کو اپنے موبائل فون پر مصروف رکھا۔Pakistan Minister Marriyum Aurangzeb heckled at London, protesters chant 'chorni, chorni'

ڈان کے مطابق مریم اورنگزیب کو سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں نے ایک دکان میں مبینہ ہراساں کیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون مریم اورنگزیب سے کہہ رہی تھی کہ 'ٹیلی ویژن پر بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن یہاں وہ سر پر دوپٹہ نہیں پہنتی'۔ پاکستانی صحافی سید طلعت حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اس طرح کی صورتحال کو دیکھ کر کافی افسردہ ہیں۔ (پی ٹی آئی صدر) عمران خان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر اثر پڑ رہا ہے۔" ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ وہاں پر ٹھہری رہیں اور انہوں نے مشتعل ہجوم کے ہر سوال کا جواب دیا۔

مزید پڑھیں:۔ Audio Leak of PM Shehbaz Sharif پاکستان کی سیاست میں نیا تنازع، وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مریم اورنگزیب کو اس طرح کے ہراساں کرنے اور بے بنیاد جھوٹ کے سامنے ان کے تحمل کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 'میں اپنی بہن @Marriyum_A کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اس طرح کی ہرسانی اور بے بنیاد جھوٹ کا سامنا کرنے کے لئے اس خاتون (جسے سنا تو جا سکتا ہے لیکن شکر ہے کہ دیکھا نہیں جا سکتا) کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمارے بعض طبقات کی اوقات برطانیہ جا کر بھی نہیں بدلی، یہ لوگ ہماری سوسائٹی کی پست ترین سطح کی نمائندگی کر رہے ہیں. سیاسی اختلافات کو یہ رنگ دینا گھٹیا تربیت اور ایسے ٹرینڈ کی نشاندہی ہے جو عدم برداشت کی انتہا ہے۔ مذہب کے بعد سیاست میں متشدد رجحان ہمارےمعاشرےکو تباہ کر دے گا۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے واقعہ کو پی ٹی آئی کے غنڈوں کی انتہائی قابل مذمت اور شرمناک حرکت قرار دیا۔ انہوں نے ہجوم کا سامنا کرنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر اطلاعات کی تعریف کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details