اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچی - urdu news

اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے 14 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔ وہیں مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے 27 پیسے کے اضافے کے ساتھ 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل پانچ روپے 72 پیسے کے اضافے کے ساتھ 114 روپے سات پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

Pakistan hikes petroleum prices by Rs 8.14 per litre
Pakistan hikes petroleum prices by Rs 8.14 per litre

By

Published : Nov 5, 2021, 12:48 PM IST

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے 14 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔ وہیں مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے 27 پیسے کے اضافے کے ساتھ 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل پانچ روپے 72 پیسے کے اضافے کے ساتھ 114 روپے سات پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بےقابو ہوئی مہنگائی

پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے ٹویٹ میں اس حوالے سے لکھا ہے کہ ’پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ ہر پہلو دیکھا گیا۔ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی۔‘

پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی۔ ’اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details