اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

T20 World Cup 2021: پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی - pakistan

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان نے 17.5 گیندوں میں اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔

Pakistan defeated India by 10 wickets
پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے دی شکست

By

Published : Oct 24, 2021, 11:03 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:47 PM IST

پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ دیا۔

ہندوستان نے کپتان ویراٹ کوہلی کی 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 17.5 اوورز میں 152 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے قبل ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنے تمام پانچ میچ جیتے تھے لیکن ہندوستانی بولرز اس میچ میں ایک بھی پاکستانی وکٹ نہیں لے سکے۔ اس طرح وہ میچ جسے سخت مقابلہ کہا جا رہا تھا مکمل طور پر یک طرفہ ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

T20 World Cup: دفاعی چیمپئن ویسٹ اینڈیز کو شکست، انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اترے ہندوستان کی شروعات خراب رہی۔ پہلے اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے۔ آفریدی نے اپنے دوسرے جانب اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر لوکیش راہل کو بولڈ کیا۔ راہل آٹھ گیندوں پر تین رنز بنانے کے بعدآفریدی کی بہترین ان سوئنگرپر بولڈ ہوئے۔کریز پرکپتان وراٹ کوہلی کا ساتھ دینے آنے والے سوریہ کمار یادو نے آٹھ گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 11 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان نے اپنا تیسرا وکٹ 31 کے اسکور پر گنوا دیا۔ لیکن اس کے بعد وراٹ اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے چوتھے وکٹ کے لیے 53 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ 10 اوور کے بعد ہندوستان کا سکور تین وکٹ پر 60 تھا۔ پنت نے حسن علی کی اننگز کے 12 ویں اوور میں دو چھکے لگائے۔ پنت نے اسپنر شاداب خان کے ہاتھوں بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے گیند کو اونچا کھیل گئے اور بولر شاداب نے اپنی ہی گیند پر کیچ لے کر پنت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ پنت نے 30 گیندوں پر 39 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

وراٹ نے اننگز کے 16 ویں اوور میں حسن علی کی گیند پر دو چوکے لگائے۔ وراٹ نے 18ویں اوور کی پہلی گیند پر دو رن بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی 10ویں نصف سنچری مکمل کی اور ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ پچاس رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔وراٹ نے اگلی گیند پر چوکا لگایا جبکہ جڈیجہ نے چوتھی گیند پر چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر متبادل کھلاڑی محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

جڈیجہ نے 13 گیندوں پر 13 رنز میں ایک چوکا لگایا۔جڈیجہ کا وکٹ 125 کے سکور پر گرا۔ اس کے بعد 11 رنز کے بعد وراٹ کو آفریدی کی گیند پر رضوان نے کیچ کرلیا۔ ہاردک پانڈیا آٹھ گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آخری اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی اننگز 151 رنز پر ختم ہوئی۔ بھونیشور چار گیندوں اور پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے آفریدی نے 31 رنز کے عوض تین ، حسن علی نے 44 رنز کے عوض دو ، شاداب نے 22 رنز کے عوض ایک اور حارث رؤف نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کیا۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 5:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details