اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pakistan Cricket Team ٹیسٹ کرکٹ کا 145 سالہ بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام - بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی دن ابتدائی بلے بازوں کے ذمے دارانہ کھیل کے سبب ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔Pakistan Cricket Team

ٹیسٹ کرکٹ کا 145 سالہ بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام
ٹیسٹ کرکٹ کا 145 سالہ بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام

By

Published : Dec 26, 2022, 8:56 PM IST

کرا،چی:پاکستان کے کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔Pakistan Cricket Team Registered Worst Record Of Test Cricket In His Name

پاکستان کو پہلے عبداللہ شفیق کے غیرذمے دارانہ شاٹ کی وجہ سے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اسٹمپ ہو کر اعجاز پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔

شان مسعود نے بھی ساتھی کھلاڑی کی غلطی سے سبق نہ سیکھا اور غیرضروری طور پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مائیکل بریسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ان دونوں کھلاڑیوں کے اس طرح آؤٹ ہونے کے نتیجے میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے ابتدائی دونوں کھلاڑی اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے ہیں اور آج تک کھیل کی طویل تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

اس ریکارڈ کے ساتھ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ اسٹمپ کرنے والے کیوی وکٹ کیپر ڈگ بریسویل نے بھی اپنا نام تاریخ میں درج کرا لیا۔

یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور سرفراز احمد کے ساتھ قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان نے پہلے روز اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 317 رنز بنا لیے۔

یہ بھی پڑھیں:باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 189 رنز پر ختم

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے گیند بازی کی دعوت دی۔پاکستان نے بلے بازی کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں 12 کے اسکور پر عبداللہ شفیق نے اعجاز پٹیل کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ابھی پاکستانی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شان مسعود نے بھی اسپنر ڈگ بریسویل کی گیند کو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی تھی اور ٹام بلنڈل نے ایک مرتبہ پھر اسٹمپ اڑانے میں کوئی غلطی نہ کی۔دونوں کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 47 تک پہنچا دیا۔Pakistan Cricket Team Registered Worst Record Of Test Cricket In His Name

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details