اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Accidental fire broke out at Sialkot: سیالکوٹ میں گولہ بارود کے گودام میں حادثاتی طور پر آتشزدگی - Accidental fire broke out at Sialkot

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ صوبہ پنچاب کے سیالکوٹ گیریژن میں شارٹ سرکٹ کے باعث گولہ بارود کے گودام میں لگنے والے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔Accidental fire broke out at Sialkot

سیالکوٹ میں زبردست دھماکہ کی آواز سنی گئی
سیالکوٹ میں زبردست دھماکہ کی آواز سنی گئی

By

Published : Mar 20, 2022, 12:59 PM IST

Updated : Mar 20, 2022, 3:15 PM IST

پاکستان آرمی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کے سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے گودام میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی لیکن اس واقعے کے دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثاتی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔Accidental fire broke out at Sialkot

پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ نے کہا کہ "موثر اور بروقت جوابی کارروائی کے باعث نقصانات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا اور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے"۔

سیالکوٹ کے رہائشیوں کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فجر کے وقت پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی شکایات کی گئیں تھی۔ بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی گردش کرنے لگیں جس میں آگ بھڑکتے اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں اور سیالکوٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:

No Confidence Motion in Pakistan: تحریک عدم اعتماد، کیا عمران خان کے سر پر تاج رہے گا؟

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی بحران جاری ہے اور موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اتحاد کرکے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا ہے۔

جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد میں اسی ماہ او آئی سی کا اجلاس بھی منعقد ہونے والا ہے۔ اور اس وقت اس طرح کی خبریں آنا پاکستان کے لیے اچھی نہیں ہوسکتی ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2022, 3:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details