ایشیا کپ 2022 کے میگا مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ صحیح ثابت کرتے ہوئے پاکستان کو محض 147 رنز پر آل آوٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔Asia Cup 2022 بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور بھونیشور کمار نے تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم (10) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان نے دو چوکوں سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اویش خان نے انہیں صرف 10 رن پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کروا کے پویلین لوٹا دیا۔
تیسری وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت کرنے والے محمد رضوان اور افتخار احمد ہاردک پانڈیا کے شکار ہو گئے۔ رضوان نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ افتخار نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے۔ ہاردک نے خوش دل شاہ (02) کا وکٹ بھی لیا۔ اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بھونیشور نے شاداب خان (10)، آصف علی (09) اور نسیم شاہ (0) کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ نے محمد نواز (01) کو پویلین بھیجا۔ 19ویں اوور میں شاداب اور نسیم کو آؤٹ کرنے کے بعد بھونیشور کے پاس ہیٹ ٹرک کا موقع تھا لیکن شہنواز دہانی نے چھکا لگا دیا۔ آخری اوور کی پہلی چار گیندوں پر 11 رنز دینے کے بعد ارشدیپ نے دہانی (16) کو بولڈ کیا اور پاکستان کی اننگز 147 رنز پر سمٹ گئی۔
اس سے قبل ٹاس کے وقت بابراعظم نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے پھر بھی ہم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہیں روہت شرما نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس اتنا اہم ہے، ہم یہاں صرف اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ ہم یہاں آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں، اس لیے امید ہے کہ پچ اچھی ہوگی۔ Asia Cup 2022