اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

No-Confidence Motion: عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ آج - پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس

پاکستان کی قومی اسمبلی میں آج صبح 11 بجے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کی جائے گی، جس میں اپوزیشن کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اس دوران اگر عمران خان کے خلاف تحریک کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ عدم اعتماد کے نتیجے میں اقتدار سے بےدخل ہونے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ No-Confidence Motion Against Pakistan PM Imran Khan Today

پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس آج
پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس آج

By

Published : Apr 3, 2022, 10:17 AM IST

پاکستان کی قومی اسمبلی میں آج صبح 11 بجے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کی جائے گی جس میں اپوزیشن کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اس دوران اگر عمران خان کے خلاف تحریک کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ عدم اعتماد کے نتیجے میں اقتدار سے بےدخل ہونے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔ اس دوران عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف اجتجاج کرنے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر آپ خاموش رہیں گے تو آپ برائی کا ساتھ دیں گے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ احتجاج کریں، آپ سب اپنی آواز بلند کریں، اپنے مستقبل کی بقا کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آپکو پرامن احتجاج کی دعوت دیتا ہوں، جس کے ذریعہ ملک کی املاک کو کوئی نقصان نہ پہنچے کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے، اس کے نقصان سے ہمیں نقصان ہوگا۔ Pak PM Imran Khan to face no-trust vote today

آپکو بتا دیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی اہم اتحادی پارٹنر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد بڑا دھچکا لگا۔ ایم کیو ایم نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Political Crisis in Pakistan: 'پاکستانی حکومت گرانے کی کوشش کے بعد امریکہ اب جھوٹ بول رہا ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details