اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عمران خان نے اشرف صحرائی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا - پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

جموں و کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کی گذشتہ روز دوران حراست موت واقع ہوگئی ہے۔

عمران خان نے اشرف صحرائی کے انتقال پر رنج و غم کا ظہار کیا
عمران خان نے اشرف صحرائی کے انتقال پر رنج و غم کا ظہار کیا

By

Published : May 6, 2021, 9:13 AM IST

Updated : May 6, 2021, 1:27 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سینیئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دوران حراست اشرف صحرائی کے انتقال پر بھارتی حکومت اور عالمی برادری پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'غیرقانونی تحویل میں کشمیری رہنما اشرف صحرائی کے انتقال پر گہرا رنج و غم ہوا۔ کشمیریوں پر بھارت کی زیادتی عالمی برادری کے کردار پر ایک دھبہ ہے۔ ہم یو این ایس سی کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔'

عمران خان

واضح رہے جموں و کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کی گذشتہ روز دوران حراست موت واقع ہوگئی ہے۔ صحرائی کو گذشتہ روز کوٹ بلوال جیل سے جموں کے مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سرینگر میں ان کے افراد خانہ کو اس کی اطلاع دی گئی تھی۔ کشمیر بار ایسوسی ایشن نے ان کی موت کو 'حراستی قتل' سے تعبیر کیا ہے۔

آج صبح انہیں ان کے آبائی قبرستان واقع ٹیکی پورہ لولاب میں سپرد خاک کیا گیا۔

Last Updated : May 6, 2021, 1:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details