اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Pak Infiltrator Nabbed By BSF: مبینہ پاکستانی درانداز 'پاک ریڈیکل تنظیم' سے وابستہ، انٹیلی جنس ایجنسی - بھارتی سرحد میں پکڑا گیا رضوان اشرف

نُپور شرما کو قتل کرنے کے ارادے سے بھارتی سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہوئے شری گنگا نگر کی پولیس نے ایک مبینہ پاکستانی نوجوان جو گرفتار کیا تھا، اس معاملے میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ تفتیش کے دوران نوجوان نے 'تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ Pak Infiltrator Nabbed By BSF in Sri Ganganagar

Pak Infiltrator Nabbed By BSF
بی ایس ایف کے ہاتھوں پکڑا گیا پاکستانی درانداز

By

Published : Jul 21, 2022, 7:17 PM IST

راجستھان: شری گنگا نگر کی پولیس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہونے والے مبینہ پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو نُپور شرما کو قتل کرنے کے ارادے سے سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ Pakistani youth arrested while crossing international border

بی ایس ایف کے ہاتھوں پکڑا گیا پاکستانی درانداز

نُپور شرما کو قتل کرنے کے ارادے سے بھارتی سرحد میں پکڑے گئے نواجون سے تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں Pak Infiltrator nabbed By BSF in Sri Ganganagar پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ اینٹلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران نوجوان نے پاکستان تنظیم 'تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) Tehreek e Labbaik Pakistan سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تنظیم پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی ہے اور اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔Pak Infiltrator Nabbed By BSF

اس معاملے میں اینٹلی جنس کے اے ڈی جی ایس سینگاتھر نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان کی تنظیم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تنظیم نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے سامنے بھی بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا تھا۔ عمران خان کے دور اقتدار میں اس تنظیم نے مقامی سطح پر امن و امان کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہاں کا ماحول خراب ہو گیا تھا۔Pak Infiltrator Nabbed By BSF

تحریک لبیک تنظیم کی جانب سے ایک نوجوان کے بھارت بھیجے جانے کے سوال پر اے ڈی جی نے کہا کہ 'اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا تاہم ابھی تک وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم ایجنسیاں ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک بنیادی طور پر پاکستان میں سرگرم ہے۔ بھارت سے ان کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر کچھ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے معلومات اکھٹا کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔Pak Infiltrator Nabbed By BSF

یہ بھی پڑھیں: Alleged Intruder Killed in Ferozepur Sector: فیروز پور سیکٹر میں مبینہ پاکستانی درانداز ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details