احمد آباد: گجرات کی انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر احمد آباد اے ٹی ایس اور انڈین کوسٹ گارڈ نے ایک پاکستانی ماہی گیر کشتی کو 10 عملے کے ساتھ بھارتی پانیوں میں روکا اور اس کے عملے کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور تقریباً 40 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے، جس کی قیمت تقریباً 300 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔Pak boat seized off Gujarat
Pak boat seized off Gujarat گجرات اے ٹی ایس نے پاکستانی کشتی سے تین سو کروڑ مالیت کی منشیات ضبط کی - پاکستانی ماہی گیر کشتی
گجرات میں اے ٹی ایس اور بھارتی کوسٹ گارڈ نے مشترکہ آپریشن کے تحت ایک پاکستانی کشتی کو قبضے میں لے لیا۔ کوسٹ گارڈ نے کشتی سے 40 کلو گرام منشیات برآمد کی اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا، آپریشن کے دوران عملے کے 10 ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا۔ Pak boat seized off Gujarat
آئی سی جی نے بتایا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے ایک پاکستانی ماہی گیر کشتی السہیلی کو روک کر اسلحہ، گولہ بارود اور تقریباً 40 کلو منشیات برآمد کی۔ کشتی کو دس عملے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے اسے اوکھا لایا جا رہا ہے۔
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ پر یہ آپریشن 25/26 دسمبر کی رات کو شروع کیا گیا تھا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ (ICG) نے اپنے جہاز ICGS Arinja کو پاکستان کے ساتھ نیشنل انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (IMBL) کے قریب تعینات کیا تھا۔