اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معروف سائنسدان روڈڈم نہیں رہے

پدم وبھوشن انعام یافتہ خلائی سائنسدان روڈڈم نرسمہا کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہیں برین ہیمریج کی شکایت کے بعد آٹھ دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

By

Published : Dec 15, 2020, 12:32 PM IST

معروف سائنسدان روڈڈم کا برین ہیمریج کے بعد انتقال
معروف سائنسدان روڈڈم کا برین ہیمریج کے بعد انتقال

بنگلور کے رمیا میموریل ہسپتال کے نیورو سرجن اور سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سنیل وی فرتادو نے بتایا کہ بھارت کے ممتاز سائنسی ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس) میں خدمات انجام دینے والے سائنسدان روڈڈم نرسمہا کا گزشتہ رات کے قریب ساڑھے آٹھ بجے انتقال ہو گیا۔ برین ہیمریج کے بعد انہیں 8 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

فرتادو نے کہا کہ 'جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، ان کے دماغ میں خون بہہ رہا تھا، ڈاکٹر فرتادو کے مطابق خلائی سائنسدان نرسمہا دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور وہ 2018 میں فالج سے متاثر ہوئے تھے۔

مرکزی حکومت نے 2013 میں خلائی سائنس کے میدان میں ان کے اہم تعاون کے لیے ملک کے دوسرے اعلیٰ شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا تھا، ان کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details