اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Due to Error in Entry Register Hotel Closed: اویو ہوٹل میں انٹری رجسٹر میں گڑبڑی پر ہوٹل بند - اویو ہوٹل پر پولیس کا چھاپہ

نوئیڈا میں واقع اس اویو ہوٹل OYO Hotel کے کل 22 کمروں میں سے تین کی بکنگ تھی۔ ہوٹل میں آنے والوں کی تفصیلات انٹری رجسٹرEntry Register میں درست نہیں لکھی گئی تھی، نہ ہی کمرہ بُک کرنے والوں کے درست شناختی کارڈ لیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی خامیاں سامنے آنے پر ہوٹل کو بند کردیا گیا۔

Error in Entry Register Hotel Closed
Error in Entry Register Hotel Closed

By

Published : Jan 26, 2022, 11:00 PM IST

اتر پردیش کی نوئیڈا کمشنریٹ پولیس آئندہ اسمبلی انتخابات Up Assembly Election کو لے کر پوری طرح سے الرٹ ہے۔ اس دوران اے ڈی سی پی رنوجے سنگھ اور اے سی پی رجنیش ورما نے سیکٹر 12 میں واقع اویو ہوٹل OYO Hotel میں چیک کیا تو انٹری رجسٹر Entry Register میں گڑبڑی پائی گئی۔ پولیس نے نوٹس جاری کر کے ہوٹل بند کردیا۔
شہر کے اہم مقامات، بارڈر اور میٹرو کے ارد گرد چیکنگ کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد کی تلاشی اور پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے ساتھ رہائشی ہوٹلوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں افسران سیکٹر 12 میں واقع اویو ہوٹل پہنچے اور تفتیش کی۔

ہوٹل کے کل 22 کمروں میں سے تین کی بکنگ تھی۔ ہوٹل کے داخلے اور باہر نکلنے کی تفصیلات انٹری رجسٹر میں درست نہیں لکھی گئی تھی۔ نہ ہی کمرہ بک کرنے والوں کے درست شناختی کارڈ لیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کئی خامیاں سامنے آنے پر ہوٹل کو بند کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details