اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر میں روٹری کلب کی جانب سے آکسیجن بینک کا افتتاح - corona virus in muzaffar nagar

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مظفر نگر میں آکسیجن کی قلت بھی دیکھی جارہی ہے۔

مظفر نگر میں روٹری کلب کی جانب سے آکسیجن بینک کا افتتاح
مظفر نگر میں روٹری کلب کی جانب سے آکسیجن بینک کا افتتاح

By

Published : May 12, 2021, 10:15 PM IST

آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بہت سے افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ مظفر نگر کی تنظیمیں بھی کوششوں میں لگی ہوئی ہے کہ آکسیجن کی کمی کو کسی طرح سے دور کیا جائے۔ اسی کے مدنظر مظفرنگر کی ایک تنظیم روٹری کلب مظفر نگر مڈ ٹاؤن نے آج ایک آکسیجن بینک کا افتتاح کیا جس میں آکسیجن گیس کی مختلف ڈیجیٹل مشینوں کو ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا گیا۔

مظفر نگر میں روٹری کلب کی جانب سے آکسیجن بینک کا افتتاح

مظفر نگر کے کوکڑا روڑ پر واقع نوین منڈی میں آج روٹری کلب مظفرنگر مڈ ٹاؤن تنظیم کے ذریعے اس کورونا وائرس کے دور میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی قلت کو دیکھتے ہوئے ایک آکسیجن بینک کا افتتاح وزیر مملکت کپل دیو اگروال کے ذریعے کیا گیا۔

اس بینک میں ان افراد کو آکسیجن گیس مہیا کرائی جائے گی جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔

اس تنظیم کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سنیل اگروال نے بتایا کی اس بینک کے کھلنے سے کافی حد تک آکسیجن کی قلت پر قابوپایا جاسکے گا۔

اس بینک کے ذریعے ان افراد کو یہ مشین مہیا کرائی جائیں گی جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ اس بینک کا افتتاح وزیر مملکت کپل دیو اگروال کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں روٹری کلب مڈٹاوَن کے عہدے دار اور کارکنان بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details