آکسفورڈ لینگوئجیز نے 'آتم نربھرتا' کو سال 2020 کے لئے ہندی لفظ منتخب کیا ہے۔ اس لفظ کا انتخاب زبان کے ماہرین کرتیکا اگروال، پونم نگم سہائے اور اموجین فاکسیل کے مشاورتی پینل نے کیا ہے۔
سال کا آکسفورڈ ہندی لفظ ایک ایسا لفظ یا اظہار ہے جو گزرتے سال کی اخلاقیات، مزاج یا مشغولیت کی عکاسی کرنے کے لئے منتخب کیا جاتا ہے، اور ثقافتی اہمیت کی اصطلاح کے طور پر دیرپا صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک بیان میں آکسفورڈ لینگوئجس نے کہا کہ وبائی مرض کے ابتدائی مہینوں میں جب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی کورونا ریکوری پیکیج کا اعلان کیا تھا، تو انہوں نے ایک ملک، معیشت، معاشرے اور افراد کی حیثیت سے خود انحصار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 'وزیر اعظم کے خطاب کے بعد 'آتم نربھرتا' کے استعمال میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا، جس نے بھارتی عوامی لغت میں جملے اور تصور کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
پوری 'آتم نربھرتا' مہم کی کامیابی میں سے بھارت میں کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری ہے۔ یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران، محکمہ بائیوٹیکنالوجی نے آتم نربھر بھارت مہم کو اجاگر کیا اور راجپتھ میں اس کی نمائش میں کورونا ویکسین کی ڈیولپمنٹ عمل کو پیش کیا۔
گزشتہ ہندی الفاظ آدھار (2017)، ناری شکتی (2018) اور سمویدھان (2019) ہیں۔
اگرچہ سال کے ہندی لفظ کافی استعمال کی گیا اور اس کی اہمیت ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ لفظ خود بخود کسی آکسفورڈ لغت میں جائے گا۔