ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام نگراسمبلی حلقے کے رامپور بھوانی پور گاؤں میں 'شوشت ونچت' اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جس طرح حکومت نے زرعی قوانین واپس لئے ہیں، اسی طرح سی اے اے کو بھی واپس لینا چاہئے۔
انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ، کیا سی اے اے واپس لینا چاہیے کہ نہیں؟ عوام نے جواب میں ہاں کہا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے غیر آئینی ہے۔ اویسی نے کہا کہ اگر سی اے اے نافذ ہو گیا تو آسام کی طرح مسلمانوں کی شہریت چلی جائے گی۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی پر بھی نشانہ لگایا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگر ان مسائل سے نجات چاہتے ہیں تو اپنے قائد کی حمایت کریں۔