حیدرآباد کے رکن پارلین اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر نکتہ چینی کی ہے۔اویسی نے ٹوئیٹ کر بھاگوت سے سوال پوچھا ہے کہ اگر تمام ہندو محب وطن ہیں تو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے بارے میں ان کا خیال ہے؟ کیا بھاگوات اس معاملے میں جواب دیں گے۔
اویسی نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ اگر ایسا ہے تو سنہ 1984 کے سکھ فسادات کیا تھے؟وہیں آسام کے نیلی قتل عام کے ذمہ دار لوگوں کے بارے میں کیا کہیں گے؟
اویسی نے مزید کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ زیادہ تر بھارتی محب وطن ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب اور عقیدے کے ماننے والے ہوں۔یہ صرف آر ایس ایس کی فرضی نظریہ ہے کہ ایک مذہب کے ماننے والوں کو خود بخود حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ دے دیا جاتا ہے جبکہ دیگر دوسروں کی پوری زندگی صرف یہ ثابت کرنے میں وقف ہوجاتی ہے کہ انہیں یہاں رہنے کا حق ہے اور اسے بھارتی کہلانے کا بھی حق ہے۔