دہلی: انتظامیہ نے جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلانے کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی، قومی دارالحکومت دہلی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اب جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے اور ایک مخصوص کمیونٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، اس سے پورے ملک کا ماحول خراب ہو جائے گا۔ Owaisi and Amanatullah Khan's response to bulldozer operation in the name of encroachment in Jahangirpuri
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کی سستی سیاست کو بروقت روکا نہیں گیا تو ملک کو برباد کر دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر آپ کی کیا مجبوری ہے کہ آپ لوگوں کے مکانات منہدم کرنے جارہے ہو، جیسا کہ آپ نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کیا، یہ بالکل غیرمناسب اقدام ہے، انہوں نے وزیرداخلہ اور بی جے پی کے رہنماوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائی سے باز آ جائیں اور ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔