بھارت میں اب تک لگائی جانے والی کووڈ 19 ویکسینوں کی تعداد سات کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعہ کو رات 8 بجے تک 12 لاکھ 76 ہزار 191 ویکسین لگائی گئی تھی۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری
بھارت میں اب تک لگائی جانے والی کووڈ 19 ویکسینوں کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ ویکسین کی تعداد اب یہاں سات کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جمعہ کو رات 8 بجے تک 12 لاکھ 76 ہزار 191 ویکسین لگائی گئی تھی۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری
وزارت صحت نے مزید نے بتایا کہ رات آٹھ بجے تک ملک میں کل 7،06،18،026 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 6،13،56،345 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے جب کہ 92،61،681 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ان میں 89 لاکھ 3 ہزار 809 صحت کارکن اور فرنٹ ورکرز شامل ہیں، جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے۔