اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Parliament staff Tested Corona Positive: پارلیمنٹ کے 400 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت، راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے نئی ہدایات جاری کیں - پارلیمان کے 400 ملازم کورونا متاثر

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو Speaker of the Rajya Sabha M Venkaiah Naidu نے پارلیمنٹ کے چار سو ملازمین کے کورونا مثبت About 400 Employees of Parliament Tested Positive for Corona Virus رپورٹ حاصل ہونے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سکریٹریٹ میں ملازمین کی موجودگی کو محدود کردیا ہے۔

پارلیمنٹ کے 400 ملازمین کا کورونا  ٹیسٹ مثبت
پارلیمنٹ کے 400 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت

By

Published : Jan 9, 2022, 5:29 PM IST

کورونا وائرس کے نئے رہنما خطوط New Corona Virus Guidelines کے مطابق، انڈر سکریٹری یا ایگزیکٹو آفیسر کے رینک کے 50 فیصد افسران گھر سے کام کریں گے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے اتوار کو پارلیمنٹ کے 400 ملازمین کے کورونا وائرس کے مثبت رپورٹ Over 400 Parliament Staff Test Positive for Covid حاصل ہونے کے بعد نئے کورونا وائرس رہنما خطوط جاری New Corona Virus Guidelines کیے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سکریٹریٹ میں ملازمین کی موجودگی کو محدود کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے رہنما خطوط New Corona Virus Guidelines کے مطابق، انڈر سکریٹری یا ایگزیکٹو آفیسر کے رینک کے 50 فیصد افسران گھر سے کام کریں گے۔ وینکیا نائیڈو کے جائزہ کے بعد سکریٹریٹ میں ملازمین اور افسران کے درمیان کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔

آپ کوبتادیں کہ راجیہ سبھا سے 65، لوک سبھا سے 200 اور الائیڈ سروسز سے 133 افراد کے کورونا رپورٹ مثبت آئیں ہیں۔ نئے رہنما خطوط میں، سیکرٹریٹ کے اوقات کو کم کر دیا گیا ہے اور تمام سرکاری اجلاسوں کو آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ بھیڑ بھاڑ سے بچا جاسکے۔ حاملہ خواتین اور معذور پارلیمانی عملے کو دفتر میں حاضری سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا جانچ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 400 سے زیادہ ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی چھ اور سات جنوری کو جانچ کی گئی تھی جس میں یہ سبھی کورونا سے متاثر پائے گئے تقریباً 1400 اسٹاف عملے کی کورونا جانچ کی گئی تھی جن میں سے 400 سے زیادہ کورونا سے متاثر پائے گئے کورونا سے متاثر پائے جانے والے زیادہ تر لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔ پارلیمنٹ میں آئندہ بجٹ سے قبل یہ جانچ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ کورونا سے پازیٹیو کتنے ملازمین اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کا انکشاف جانچ نمونوں کی جینوم سیکوینس کے بعد کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کمپلکس میں ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانچ کا انتظام کیا گیا ہے اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے بھی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 60 سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے بوسٹر ڈوز کو لازمی کردیا ہے۔ اتوار کو جاری ایک سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلکس میں کووڈ شیلڈ یا کوویکسن کے بوسٹر شاٹ لینے کے واسطے 60 سال سے زیادہ عمر کے ارکان پارلیمنٹ کے لئے دیگر امراض کی جانچ کا ابھی انتظام کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details