فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی Palestine Red Crescent Society کے مطابق مشرقی یروشلم کے شیخ جراح علاقے میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 30 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی پولیس نے اتوار کو شیخ جراح علاقے میں تشدد کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ درجنوں پولیس اہلکار لاء اینڈ آرڈر کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔Israeli Police Reported Riots in the Sheikh Jarrah
فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اتوار کو شیخ جراح میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 31 فلسطینی شہری زخمی ہوئے، جن میں تین طبی ماہرین، ایک صحافی اور دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔