اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Covid Vaccination in India بھارت میں اب تک 210 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے

بھارت میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 210 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار 682 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ Vaccination Campaign in India

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 24, 2022, 3:26 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 210.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 10 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار 682 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10 ہزار 649 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 96 ہزار 442 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 10 ہزار 677 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 37 لاکھ 44 ہزار 301 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.59 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 7 ہزار 96 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل88 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 886 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination in India بھارت میں اب تک 210 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکے لگائے گئے



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details