اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Islamophobia: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت سے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

امریکہ کے 20 سے زیادہ قانون سازوں نے اسلامک فو بیا کو ایک عالمی مسلئہ قراردیتے ہوئے امریکی حکومت کو ایک خط لکھ کر اس کے خلاف ایک جامع حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامک فوبیا
اسلامک فوبیا

By

Published : Jul 22, 2021, 10:29 AM IST

Updated : Jul 22, 2021, 12:25 PM IST

امریکہ کے 20 سے زائد قانون سازوں نے اسلاموفوبیا کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قانون سازوں نے خط لکھ کر کہا ہے حکومت آئندہ برس کی انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں ریاست میں اسلامک فوبیا کے نام پر ہونے والے تشدد اور اس طرح کی مسلم خواتین پر ہونے والے حملوں کو باضابطہ طور پر شامل کیا جائے۔

امریکہ کے چوبیس سے زائد سے قانون سازوں کے ایک گروپ نے سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے چین، بھارت اور میانمار سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ پر نظر رکھنے اور اس کے سد باب کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کرنے کی درخواست کی ہے۔


اسلامو فوبیا کو ایک "عالمی مسئلہ" قرار دیتے ہوئے قانون سازوں نے اپنے خط میں امریکی حکومت کو دنیا بھر میں اس پریشانی کا مقابلہ کرنے اور اس مسئلہ کے حل کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر بھی زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کیا کہ آئندہ برس کی انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں ریاست میں اسلامو فوبک تشدد اور اس طرح کی دیگر حملوں اور واقعات کو شامل کرتے ہوئے الگ سے جگہ دی جائے۔

یہ خط امریکن اسلامک ریلیشنس کونسل (سی اے آئی آر) کی نئی تحقیقات کے بعد منظر عام پر آیا ہے۔ اس میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ مسلم مخالف نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق صرف 2021 میں 500 سے زیادہ تحریری شکایات موصول ہوی تھیں۔

اس خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ مئی اور جون کے مہینہ میں مسجد پر حملوں میں اچانک اضافہ ہوا تھا۔ ان میں مساجد میں توڑ پھوڑ اور نمازیوں پر حملے کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ باحجاب مسلم خواتین کے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا اور ان پر حملے بھی کئے گئے۔

قانون سازوں نے اپنے خط میں لکھا کہ "بین الاقوامی مذہبی آزادی اور انسانی حقوق سے وابستگی کے ایک حصے کے طور پر ہمیں اسلامو فوبیا کو ایک ایسے مسئلہ کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے جو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سر اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ سب کے لئے مذہبی آزادی کے حمایت میں مضبوطی سے کھڑا ہو اور اسلامو فوبیا کے عالمی مسئلہ پر اپنی توجہ مبذول کرے۔

قانون سازوں نے کہا چین میں ایغوروں اور برما (میانمار) میں روہنگیا کے خلاف جاری ظلم و تشدد اس کے علاوہ بھارت اور سری لنکا میں آباد مسلمانوں پر مختلف طرح کی پابندیوں اور سیاسی رہنماوں کے ذریعہ اسلامو فوبیا کو فروغ دینے تک کے معاملات پیش آرہے ہیں جو تشدد کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور بحرین کے مسلمانوں کے بعض فرقوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی بھی تشدد کی وجہ بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا بلا شبہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر قابو پانا اور اس سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

قانون سازوں نے مذکورہ خط میں لکھا کہ ان تمام تر واقعات پر قابو پانے کے لئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ مسئلے کی نگرانی اور اس کے سد باب کے لئے ایک خصوصی عہدیدار کا انتخاب ضروری ہے اور آئندہ سال کی انسانی حقوق کی سالانہ رپوٹ میں خاص طور پر مسلم مخالف تشدد کے واقعات کو شامل کیا جائے۔

امریکی کانگریس کی خاتون عہدیدار الہان عمر خط لکھنے والے اراکین قانون سازوں کی گروپ میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پییمانہ پر مسلم مخالف نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس امریکہ میں نفرت پر مبنی واقعات کے 500 سے زیادہ معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔


مزید پڑھیں:فرانسیسی صدر کا اسلاموفوبیا سے متعلق بیانات ناقابل قبول

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ہم نے کینیڈا میں ایک مسلمان خاندان کی تین نسلوں کو ایک مہلک حملہ کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک چین، بھارت اور میانمار میں مسلم برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر اس کے خلاف کھڑے ہونے، نفرت پر مبنی ان حملہ پر قابو پانے اور مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jul 22, 2021, 12:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details