نئی دہلی مرکزی حکومت نے جمعہ کو کہا کہ آیوشمان بھارت - صحت اور آروگیہ مراکز سے پورے ملک میں 134 کروڑ سے زیادہ لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا کہ ملک میں 1.5 لاکھ صحت اور آروگیہ مراکز شروع کیے گئے ہیں۔ ان مراکز سے اب تک 134 کروڑ لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 86.90 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کا غیر متعدی امراض کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں 29.95 کروڑ سے زیادہ ہائی بلڈ پریشر، 25.56 کروڑ سے زیادہ ذیابیطس اور 17.44 کروڑ سے زیادہ منہ کے کینسر اور 8.27 کروڑ سے زیادہ چھاتی کے کینسر اور 5.66 کروڑ سے زیادہ سروائیکل کینسر کے ٹیسٹ شامل ہیں۔Over 150000 Ayushman Bharat Wellness Centres Opened
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ملک میں آیوشمان بھارت صحت اورآروگیہ مراکز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔ یہ خدمات سب کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان نے اپنا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔